مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کیا جائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے ساڑھے 9 ملین کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت کیلئے سخت خطرہ اور عالمی امن کیلئے سنگین قرار دیتے ہوئے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے مطابق فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین انسانی بحران کیساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت جیسے دفاعی اعتبار سے حساس ترین باہمی حریفوں کی موجودگی اور متنازعہ کشمیر کنٹرول لائن پر بھارت کے مسلسل حملے اور پاکستان کے جواب نے باقاعدہ جنگ کی سی جو کیفیت پیدا کر دی ہے وہ پورے خطے کیلئے خصوصا اور پورے عالمی امن کیلئے خطرناک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4