موجودہ ملکی صورتحال احتجاج اور دھرنوں کی متحمل نہیں ہو سکتی،اظہر گلشن
لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد سپریم کونسل کے چیئرمین خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت تاجروں کے مسائل کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکریٹری حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،راؤ اکرم،ملک نثار کھوکھر،اخترخان نیازی، خوشنود بٹ،فضل الہی،میاں طاہر سبحانی،چوہدری عظمت،شیخ غلام قادر،حاجی افضل،سہیل قادری سنٹر،علی اکبر سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہر گلشن نے کہا ملکی معیشت دھرنوں،ہڑتالوں اور احتجاج کی متحمل نہیں ہو سکتی۔