ایوان کارکنان میں محفل میلادؐ
لاہور (جنرل رپورٹر)نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری تقریبات عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں آج ساڑھے دس بجے صبح محفل میلاد النبیؐ برائے خواتین ہو گی۔ محفل کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے شعبہ خواتین نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔