نوازشریف انشاء اللہ صحت مند ہو کر وطن واپس آئیں گے،عمر جاوید

  نوازشریف انشاء اللہ صحت مند ہو کر وطن واپس آئیں گے،عمر جاوید

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ کے صدر عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور تین مرتبہ کے وزیر اعظم اس وقت بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے ہیں اور انشاء اللہ وہ صحت مند ہو کر دوبارہ پاکستان آکر عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستانی کی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،ڈالر کی بے قابو اڑان اور پاکستان کی مختلف شاہراہوں پر دھرنوں اور احتجاج نے یہ ثابت کیا ہے کہ تحریک انصاف میں مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4