عجائب گھر تاریخ،تہذیب اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں،میا ں محبوب

  عجائب گھر تاریخ،تہذیب اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں،میا ں محبوب

  



لاہور (جنرل رپورٹر) کسی بھی ملک کے میوزیم اور تاریخی تصویری گیلریز وہاں کی تاریخ، تہذیب اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔ نئی نسلوں کو تحریک پاکستان اور اس وطن کی خاطر دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد نے ایوان قائداعظمؒ، جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقدہ دوروزہ”نظریہئ پاکستان آل پاکستان میوزیم کانفرنس“ کے دوسرے روز پہلے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ یہ کانفرنس نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے منعقد ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ممتاز سیاسی وسماجی رہنما بیگم مہناز رفیع، پاکستان آرمی میوزیم کے سربراہ بریگیڈیئر (ر) عدنان سلیم، ڈائریکٹر جنرل آرمی ہیرٹیج فاؤنڈیشن بریگیڈیئر (ر) زمان نصر اللہ خان نیازی،انٹرنیشنل کونسل آف میوزیم کی عزہ خان، ڈائریکٹر جنرل پلاک ثمن رائے، نمائندہ یونیسکو ماریہ گلریز، سیکرٹری آرکیالوجی بلوچستان ظفر علی بلیدی، سیکرٹری نظریہئ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید سمیت ملک بھر سے آئے مندوبین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

میاں محبوب

مزید : میٹروپولیٹن 4