شہر بھر میں جنرل ہولڈ اَپ، سنیپ  چیکنگ و فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری

  شہر بھر میں جنرل ہولڈ اَپ، سنیپ  چیکنگ و فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیرِ نگرانی شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر جنرل ہولڈ اَپ، سنیپ چیکنگ اور فلیگ مارچز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان، ایس ایس پی آپریشنز لاہور محمد نوید سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزودیگرپولیس افسران فیلڈ میں موجودرہے۔ اشفاق خان نے ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو ٹیموں کے جوانوں کو موثر گشت اور شہریوں کیساتھ بہتر طرز عمل کے حوالے سے آن جاب تربیت دی اور کہا تمام ڈویژنز میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے لاہور پولیس متحرک ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرتعینات پولیس افسران واہلکارہر گاڑی کی چیکنگ یقینی بنائیں اور دورانِ ڈیوٹی الرٹ رہیں۔ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیا ں جاری ہیں۔دورانِ سنیپ چیکنگ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سنیپ چیکنگ،سرچ آپریشنز،جنرل ہولڈ اَپ اور فلیگ مارچ باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر) محمد اجمل اورایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک کی قیادت میں فلیگ مارچ کئے گئے۔ڈولفن سکواڈ،پی آر یواورڈویژن کے تھانوں کے پولیس جوانوں سمیت ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی فلیگ مارچ میں شامل تھیں۔

مارچ سلسلہ 

مزید : علاقائی