شہید کانسٹیبل محمدخالدکی برسی، پولیس افسر، ورثا کی شرکت

 شہید کانسٹیبل محمدخالدکی برسی، پولیس افسر، ورثا کی شرکت

  



لاہور(کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل محمدخالدکی آخری آرام گاہ درس بڑے میاں قبرستان مغلپورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی ایس پی مغلپورہ سرکل عاطف معراج، ایس ایچ او مغلپورہ طاہر محمود، شہداء کے ورثاء، اہل علاقہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی گئی۔ شہید کی قبر پر پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل محمد خالدتھانہ مغلپورہ میں تعینات تھے۔محمد خالد20/21نومبر 2005ء میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، موٹر سائیکل سوار وں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے تھے۔

ے اور 22نومبر کو جام شہادت نوش کیا۔شہیدکانسٹیبل ہربنس پورہ لاہور کے رہائشی تھے۔

مزید : علاقائی