ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرنیوالے اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر،اشفاق خان

ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرنیوالے اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر،اشفاق خان

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کرنے والے اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔سٹریٹ کرائم روکنے والے افسران واہلکار باعث فخراوردیگر ملازمین کیلئے قابلِ تقلید ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز اپنے دفتر میں ڈولفن سکواڈکی ٹیم نمبر369 کے جوانوں کوبہادری،فرض شناسی اور اچھی کارکردگی پرCC-II سرٹیفکیٹس اور5 ہزار فی کس نقد انعام دیتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیمیں سٹریٹ کرائمز میں کمی کے لِئے موثر پٹرولنگ کریں۔جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائیں۔دوران چیکنگ ضابطہء اخلاق کی پابندی کریں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ تعریفی اسناد اور نقد انعام حاصل کرنے والوں میں ڈولفن سکواڈ کے اہلکار شکیل،ذیشان،عامر اور نعمان شامل ہیں۔ 

مزید : علاقائی