شہری حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کا درست استعمال کریں،سی سی پی او

شہری حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کا درست استعمال کریں،سی سی پی او

  



 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا اٹلس ہنڈا کے اشتراک سے الحمرا ہال میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور زخمی افراد کی یاد میں ٹریفک آگاہی سیمینارکا اہتمام کیا گیا۔جس کا بنیادی مقصدٹریفک حادثات میں جابحق اورزخمی افراد کویاد رکھنا اورحادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے سبق سیکھتے ہوئے سفر کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس کے افسران، سکولز کے بچے،حادثا ت میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سمیت ٹرانسپورٹرز اور سینکڑوں کی تعدا دمیں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پرسی سی پی او لاہور نے کہا کہ انسانی جان بہت قیمتی ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی اور دوسرے شہریوں کی سلامتی کے لئے ٹریفک قوانین کا درست استعمال کریں۔ ہم ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی روڈ ایکسیڈنٹ میں اب تک لاکھوں خاندانوں کے جگر گوشے قبر کی اغوش میں جا چکے۔انہوں نے کہاکہ حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے۔جس کی سزا نہ صرف ڈرائیور کو بلکہ دیگر شہری بھی اس کی زد میں آتے ہیں۔بعد میں رونے سے آ ج کی اختیاط بہتر ہے۔ ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے ہی بنائے گئے اور ان کی پاسداری کرنے میں انہی کا فائدہ ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر شہریوں کو ایجوکیٹ کر رہی ہے۔

 حادثات سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے شہریوں میں مسلسل ٹریفک آگاہی لیکچرز دیئے جا رہے ہیں۔تقریب کے دوران سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں اٹلس ہنڈا کے تعاون سے فری ہیلمٹ اور تحائف تقسیم کئے۔ تقریب کے اختتام پر سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور دیگر افسران نے شرکاء کے ساتھ حادثات میں جابحق افراد کیلئے دعا مغفرت بھی کی۔  

مزید : علاقائی