ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا  کریک ڈاؤن،258ملزم گرفتار

ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا  کریک ڈاؤن،258ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔  پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث258ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث4 گینگز گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

 ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران19 ملزمان کے قبضہ سے18پسٹلز، 1 کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران37ملزمان کے قبضہ سے24کلوگرام سے زائدچرس اور569 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی، چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 11 اشتہاری وعدالتی مجرمان بھی حراست میں لیا گیا۔ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اورلاؤسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر173 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔  

مزید : علاقائی