لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس  کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس  کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر تے ہوئے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیاہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما حافظ نعمان سمیت تین ملزمان عثمان قیوم اور تایثر احمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایک گواہ کو بھی پیش کیا گیا، یادرہے کہ نیب کی جانب ملزمان کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کے بعدحافظ نعمان سمیت تین ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزموں پر8 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا گیاہے۔

،نیب کی جانب سے لیگی راہنما حافظ نعمان وغیرہ پر بطور چیئرمین مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے منظورِ نظر افراد کو دینے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی