نوسرباررشتہ دار نے معمر جوڑے سے45لاکھ روپے لوٹ لئے

نوسرباررشتہ دار نے معمر جوڑے سے45لاکھ روپے لوٹ لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ (نمائندہ  پاکستان) بااثررشتہ دار نوسر بازنے منہ بولابیٹا بن کربے اولاد 75سالہ ان پڑھ معمر جوڑے کو 45لاکھ کی رقم سے محروم کردیا۔ فالج زدہ بوڑھی خاتون ریشم بی بی اور چلنے پھرنے سے معذور اس کا شوہرمحمدعاشق انصاف کیلئے دربدر ہوگئے،مقامی پولیس اورسرکاری بنک کا عملہ بااثر نوسرباز کا ساتھی بن گیا۔پورا گاؤں غریب بے بس ضعیف میاں بیوی کی حمائت میں نوسرباز شخص سرور بھلر کیخلاف سراپا احتجاج بن گیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی پسماندہ گاؤں لدھے کی نیویں ضلع لاہور حدود تھانہ سٹی رائے ونڈ کے رہائشی زمیندار محمد عاشق بھلر نے اپنے گاؤں میں موجود اس کی وراثتی اراضی بیچ کرتحصیل دیپالپور میں اراضی خریدی لی جسے بعدازاں 2012ء میں فروخت کردیا اور حاصل شدہ رقم مبلغ 60لاکھ روپیہ ریشم بی بی اور محمد عاشق بھلر کے مشترکہ اکاؤنٹ نمبر 601004359990001/0  بنک ّآف پنجاب رائے ونڈ میں جمع کرادی گئی۔یہ رقم معمربے اولاد جوڑے کا کوئی بیٹا بیٹی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قریبی رشتہ دار محمدسرور بھلر کی وساطت سے بنک میں جمع کروائی گئی جبکہ نوسرباز چیکوں پر ان کے انگوٹھے لگواکر بنک سے رقم نکلواتا رہا ،ظلم کا شکار بوڑھے میاں بیوی نے کہا کہ محمد سرور بھلر نے ان کو اعتماد میں انہیں لیکر کہیں کا نہیں چھوڑا اور اس وقت ان کے پاس گھر چلانے اور اپنا علاج کروانے کیلئے پھوٹی کوڑی تک نہیں،انہوں نے اور اہل علاقہ نے نوسرباز رشتہ دار کیخلاف سخت کارروا

مزید :

علاقائی -