پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاباقاعدہ آغازہوگیا

پشاور فٹ بال لیگ کے تیسرے ایڈیشن کاباقاعدہ آغازہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرا ایڈیشن  طہماس خان فٹ بال گراؤنڈپر شروع ہوگیا،لیگ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر آتش بازی بھی کی گئی،جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی تھے انکے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صوابی،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردارعرفان خان اور یوتھ گلیم ویلفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین گل حیدر بھی موجودتھے،جنہوں نے کاباقاعدہ فٹ بال ایونٹ کا افتتاح کیا۔خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے فروغ کیلئے یوتھ گلیم ارگنائزیشن کے پراجیکٹ برینگ بیک سپورٹس خیبر پختونخواکے تحت پشاور فٹ بال لیگ کا تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں شنواری فٹ بال کلب اور صوابی جگوارکے مابین مقابلہ ہوا،اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں نے بہترین اندازمیں کھیلے اور کسی بھی ٹیم کو گول کرنے نہیں دیااور میچ برابر رہا،دوسرے میچ میں چترال مارخورنے افغان ایگل کو ایک گول کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی جبکہ تیسرامیچکرم تائیگرزاور یونائٹڈ پختون کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا،اس میچ میں دونوں طرف سے بہترین مقابلہ کیاگیااور میچ دو،دوگول سے برابر رہا۔اس موقع پر مہمان خصوصی  ڈائریکٹرافغان ریفیوجی عبدالحمیدخلیلی نے خطاب کرتے ہوئے پشاورفٹ بال لیگ کو نہ صرف پشاور بلکہ خیبر پختونخوامیں فٹ بال کوفروغ ملے گا،انہوں نے کہاکہ یوتھ گلیم ویفیئر ارگنائزیشن کے چیئرمین ولیگ کے چیف ارگنائزر گل حیدر کی کاوشوں کو سراہااور کہاکہ کھیلوں کی ترقی کیلئے انکی یہ کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔گل حیدر کاکہناتھاکہ وہ نہ صرف فٹ بال بلکہ کرکٹ اور ہاکی کے لیگ بھی  باقاعدگی سے منعقد کئے جارہے ہیں اور اللہ کے فضل سے مسلسل تیسری مرتبہ اپنی مددآپ کے تحت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے جارہے ہیں۔