حسن علی نے فٹنس بحال کرلی، جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے

  حسن علی نے فٹنس بحال کرلی، جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فٹنس بحال کرلی، وہ اگلے ہفتے قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ مییں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حسن علی نے کلب کرکٹ کا بھی آغاز کردیا ہے۔25 سالہ فاسٹ بولر حسن علی کمر کی انجری کی وجہ سے ستمبر کے وسط کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں، اس سیزن میں وہ اب تک صرف ایک فرسٹ کلاس میچ کھیل سکے ہیں جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ان کی بحالی صحت پر کام شروع کردیا گیا تھا۔پی سی بی کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ حسن علی آئندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخوا کیخلاف میچ میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ میڈیکل سائنس ڈاکٹر سہیل سلیم نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حسن علی نے باضابطہ بولنگ کا آغاز کردیا ہے۔

حسن علی کی?نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک

ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ حسن علی نے نیٹس پر بولنگ کرنے کے علاوہ ایک کلب میچ میں بھی شرکت کی جس میں بغیر کسی تکلیف کے 7 اوورز کرائے۔

ڈاکٹر سہیل نے کہا کہ حسن علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی جانب گامزن ہیں اور وہ پر امید ہیں کہ فاسٹ بولر قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔