ویمنز بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 رنز سے ہرا دیا

ویمنز بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 رنز سے ہرا دیا

  



ہوبارٹ (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے ہوبارٹ ہریکینز کو 7 رنز سے ہرا دیا، جمعہ کو ہوبارٹ میں کھیلے گئے لیگ کے 42 ویں میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، گریس ہیرس نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ہوبارٹ کی طرف سے بیلنڈا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہریکینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ایرن 35 اور فرن ولسن 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایمیلا اور کمینس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی