پوری کوشش ہوگی تیسرے روز آسٹریلیا کو آؤٹ کریں،یاسر شاہ

پوری کوشش ہوگی تیسرے روز آسٹریلیا کو آؤٹ کریں،یاسر شاہ

  



برسبین(آئی این پی) قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ آج کھیلے جانے والے میچ میں پچ پہلے دن کی طرح نہیں تھی، کوشش کریں گے(آج)ہفتہ کو آسٹریلیا کو آوٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ آج مجھے پچ پر باونس مل رہا تھا، پہلے سیشن میں اچھی بولنگ نہیں کی، دوسری نئی بال سے لڑکوں نے اچھی بولنگ کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کل آسٹریلیا کو آوٹ کریں، وکٹ اسپنر کے لیے مددگار نہیں تھی، بال نہ گھومنے کی وجہ سے وکٹ نہیں ملی، کوشش کے باوجود وکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوئے۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بیٹنگ میں بھی آسٹریلوی بلے باز پاکستان پر حاوی رہے، اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا،دوسرے روز کے اختتام پر کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 312رنز بنالیے۔بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے قومی ٹیم بے بس دکھائی دی، اوپنر ڈیوڈ وارنر نے موقع ملنے پر سنچری جڑ دی، نسیم شاہ نے وارنر کو آٹ کیا لیکن نوبال نے وارنر کو بچایا۔

جوبرنز 97رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بنے، ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی