پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد عہدے سے دست بردار
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سبحان احمد پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔سبحان احمد 9 برس پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او رہے۔ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔سبحان احمد کا کہنا ہے کہ پچیس سال سے زائد پی سی بی سے منسلک رہنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے یہ مناسب وقت ہے۔اس دوران پی سی بی کے ساتھ یہ سفر شاندار رہا، بین الاقوامی فورمز پر پی سی بی کی نمائندگی کرنا اعزاز تھا۔ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری راہنمائی اور اسپورٹ کی۔ چئیرمین پی سی بی احسان مانی کاکہناہے کہ سبحان احمد کی پی سی بی کے لیے خدمات غیر معمولی رہی ہیں،سبحان احمد نے پی سی بی میں عزت اور انٹیگریٹی کے ساتھ کام کیا، کمرشل معاہدوں میں سبحان احمد نے بڑھ چڑھ کر کام کیا،اس پس منظر میں ان کے پی سی بی سے جانے کا افسوس ہے،پی سی بی کی جانب سے سبحان احمد خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔