پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 56واں اجلاس‘ کارکردگی کاجائزہ

  پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 56واں اجلاس‘ کارکردگی کاجائزہ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 56واں اجلاس جمعہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سری لنکا کرکٹ کو ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ٹیم پاکستان بھجوانے پر رضامند کرنے پر پی سی بی کی قیادت کی تعریف کی گئی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (11-15دسمبر) اور دوسرا کراچی (19-23دسمبر) میں ہوگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں دو ٹیسٹ میچز کا انعقاد مارچ 2009 کے بعد پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہوگی۔بی او جی نے کرکٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آئرلینڈ کے عہدیداران سے رابطے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہیکہ تینوں بورڈز کے ساتھ روابط کی کوششیں آسٹریلیا، انگلینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں کی پاکستان آمد کو حتمی شکل دینے میں کارگر ثابت ہوں گی۔اجلاس میں سری لنکا کرکٹ ٹیم سمیت بنگلہ دیش ویمنز اور بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہترین انتظامات کو سراہاگیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ان تمام سیریز کے کامیاب انعقاد سے دنیابھر میں پاکستان کاامیج بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اجلاس میں شریک اراکین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ راولپنڈی اور ملتان میں پہلی بار لیگ میچز کے انعقاد کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ کی انڈیپنڈنٹ سیکورٹی کنسلٹنٹ کمپنی ایسٹرن اسٹار انٹرنیشنلز29 نومبر سے دونوں مقامات کا معائنہ کرے گی تاہم اسے لاہور اور کراچی کے وینیوز کا معائنہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی دونوں شہروں میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کیمیچز کا انعقاد ہوچکا ہے۔

وینیوز کے معائنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی تاریخوں اور شیڈول کا باضابطہ طور پراعلان کرے گا تاہم انہوں نیایونٹ کے لے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ6 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایونٹ کے بہترین انعقاد کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نگران کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر اور بورڈ کے سیکرٹری شامل ہیں۔ علاوازیں ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کی سربراہی میں ایک انتظامی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔انتظامی کمیٹی میں پی سی بی کے تمام شعبوں کے نمائندگان شامل ہیں۔

20-2019 ڈومیسٹک سیزن:

مزید : کھیل اور کھلاڑی