اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا فائنل آج،پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل

    اے سی سی ایمرجنگ ٹیم کپ کا فائنل آج،پاکستان اور بنگلہ دیش مد مقابل

  



ڈھاکہ(آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیم کپ کا فائنل میچ (آج) ہفتہ کو شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ایمرجنگ ٹیم روحیل نذیر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بنگلہ دیشی ایمرجنگ ٹیم کی قیادت نجم الحسین کرینگے۔ اس سے قبل پاکستان ایمرجنگ ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کو 3 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی