صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر چیمپیئن شپ 

صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر چیمپیئن شپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل  (ر) محمد اکرم ساہی چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے حوالے سے میڈیا بریفنگ  (آج) ہفتہ کو دوپہر دو بجے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس ہاکی اسٹیڈیم کے کانفرنس روم نمبر 1، لاہور  میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔   پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام چوتھی قومی یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپیئن شپ 25 نومبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی،   چیمپیئن شپ ملک بھر سے 14 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان،  خیبر پختونخوا، آزادجموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔