ابوظہبی ٹی 10 سپر لیگ، قلندرز نے دہلی بلز کو  3وکٹوں سے ہرا دیا

 ابوظہبی ٹی 10 سپر لیگ، قلندرز نے دہلی بلز کو  3وکٹوں سے ہرا دیا

  



ابوظہبی (اے پی پی) ابوظہبی ٹی 10 سپر لیگ میں قلندرز نے دہلی بلز کو دلچسپ مقابلے کے بعد  3وکٹوں سے ہرا دیا، جمعہ کو شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دہلی بلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے، محمد نبی نے 21 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ مجیب الرحمان، جارج گارٹن اور لاہیرو کمارا نے دو، دو وکٹیں حاصل  کیں۔

 جواب میں قلندرز نے ہدف 9.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ٹام کیڈمور نے 12 گیندوں پر 27 رنز بنائے، آخر میں جارج گارٹن نے تین گیندوں 10 رنز بناکر قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

anc/asr 1909

مزید : کھیل اور کھلاڑی