لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مذاق بھی نہ اڑائیں،عظمیٰ بخاری

لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو مذاق بھی نہ اڑائیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان کا مذاق بھی نہ اڑائیں۔اسد عمر نے اقتدار سے قبل لوگوں کو خواب دیکھائے۔کنٹینر پر آپ کا حساب کتاب نہیں ہوتا تھا۔اب حکومت میں ہیں اور حساب کتاب بھی ہوگا۔چینی مافیا کا پیٹ پتہ نہیں کب بھرے گا۔چینی مافیا نے الیکشن کمپئین پر جو پیسے لگائے وہ پورے کررہے ہیں۔اسد عمر نے پارلیمنٹ میں چینی مافیا کے پورے بیک اپ کا اعتراف کیا۔پچاس روپے کلو والی چینی 80روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

وہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پرائس کنٹرول پر ایوان میں خطاب کررہی تھیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاپی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشینوں کے الیکشن اخراجات کب تک پورے ہونگے۔دو سولوگوں نے جو معاشی ویژن تیار کیا وہ لنگر خانے پر آکر ختم ہو گیا ہے۔لنگر خانے بنانا حکومت کا کام نہیں ٹرسٹ اور این جی او بناتے ہیں۔