ایل ڈی اے کا کریک ڈاؤن،علامہ اقبال اور جوہر ٹاؤن میں 13غیر قانونی عمارتیں مسمار،ایک سیل

ایل ڈی اے کا کریک ڈاؤن،علامہ اقبال اور جوہر ٹاؤن میں 13غیر قانونی عمارتیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پرٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے علامہ اقبال اور جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے13عمارتیں مسمار اور ایک سربمہر کر دی۔ پلاٹ نمبر29راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پر غیر قانونی زیر تعمیر چھ دکانیں مسمار کر دی گئیں،غیر قانونی تعمیر اور اضافہ کرنے کی وجہ سے پلاٹ نمبر143راوی بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پر تعمیر شدہ عمارت سربمہرکر دی گئی،پلاٹ نمبر62 بلاک بی جوہر ٹاؤن پر زیر تعمیر کمرشل عمارت مسمار کردی گئی،پلاٹ نمبر34سوک سنٹر جوہر ٹاؤن کی سیڑھیوں پر غیر قانونی تعمیر مسمار کر دی گئی،پلاٹ نمبر28سوک سنٹر جوہر ٹاؤن پر تجاوزات اور ریسٹورنٹ کے لئے نصب شدہ محرابیں مسمار کر دی گئیں،جگاور چوک جوہر ٹاؤن کے قریب رحمان ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی زیر تعمیر سٹور مسمار کر دیا گیا۔

،اس کے علاوہ سمن زار سکیم میں تین دکانوں کے غیر قانونی شٹر بھی مسمار کر دئیے گئے۔