پناہ گاہوں کی سالانہ رپورٹ جاری،ایک لاکھ سے زائد افراد نے قیام کیا

   پناہ گاہوں کی سالانہ رپورٹ جاری،ایک لاکھ سے زائد افراد نے قیام کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پانچ پناہ گاہوں کی ایک سال کی رپورٹ جاری کردی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں 21 نومبر 2018 سے قائم کردہ پانچ پناہ گاہوں میں 104059 افراد نے قیام کیا اور137389 افراد نے ناشتہ کیا اور142693 افراد نے رات کا ڈنر کیا اورداتا دربار پناہ گاہ میں 37264 افراد نے قیام، 47302 افراد نے ناشتہ جبکہ 47116 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔بادامی باغ سبزی منڈی پناہ گاہ میں 13482 افراد نے قیام، 17835 افراد نے ناشتہ جبکہ 18010 افراد نے رات کا کھانا کھایااورریلوے اسٹیشن پناہ گاہ میں 25120 افراد نے قیام، 35738 افراد نے ناشتہ جبکہ 39495 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ لاری اڈہ پناہ گاہ میں 14458 افراد نے قیام، 19532 افراد نے ناشتہ جبکہ 19141 افراد نے رات کا کھانا کھایااورٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 13736 افراد نے قیام، 16982 افراد نے ناشتہ جبکہ 18931 افراد نے رات کا کھانا کھایا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں ٹھہرے ہوئے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ لاہور کی اولین ترجیح ہے۔