پرائس مجسٹریٹس کے 10ہزار سے زائد دکانوں پر چھاپے،179گرانفروش گرفتار

پرائس مجسٹریٹس کے 10ہزار سے زائد دکانوں پر چھاپے،179گرانفروش گرفتار

  



لاہور(لیڈی رپورٹر،جنرل رپورٹر)محکمہ صنعت وتجارت کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے جاری ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قیمتوں کی مانیٹرنگ کے لئے10ہزار 350دکانوں پر چھاپے مارے۔ گرانفروشی کے حوالے سے 1925 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔189 مقدمات درج ہوئے،179 افراد گرفتار اور 35لاکھ16ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل رائیونڈ اور تحصیل سٹی کی گزشتہ روز کی پرائس کنٹرول رپورٹ جاری کر دی۔

ہے۔تحصیل رائیونڈ میں 117 مقامات، 33 خلاف ورزیاں، 15 افراد کو گرفتار کروایا گیااورجبکہ 01 لاکھ 18 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔تحصیل سٹی میں 271 مقامات، 44 خلاف ورزیاں، 06 ایف آئی آرز اور 10 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا جبکہ 118000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 1