متحدہ اپوزیشن کا کمر توڑ مہنگائی کیخلاف شملہ پہاڑی چوک میں مظاہرہ

متحدہ اپوزیشن کا کمر توڑ مہنگائی کیخلاف شملہ پہاڑی چوک میں مظاہرہ

  



  لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ اپوزیشن کمر توڑ مہنگائی بے روز گاری، یوٹیلٹی بلوں میں اضافے  اور نا اہل حکومت کے خلاف لاہور شملہ پہاڑی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدرمحمد پرویز ملک نے کی اس موقع پر خواجہ عمران نذیر سید توصیف شاہ، میاں طارق، نذیر خان سواتی، مہر اشتیاق،عامر خان،جے یو آئی کے جمال عبدالناصر، عبدالقدیر گجر اے این پی کے امیر بہادر خان، ہوتی،نثار محمد  اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروقی رحیمی سمیت  بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین کے مہنگائی کے خلاف کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے،اس موقع پر محمد پرویز ملک جمال عبدالناصر اور امیر بہادر خان سمیت دیگر نے ا احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ حکومت معاشی محاز پر اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف چلائی جانے والی نام نہاد مہم صرف پوانٹ سکورنگ ہے، اب تک جعلی حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں، حکومت حقیقی مہنگائی کو مصنوعی ہتھکنڈے استعمال کر کے کیسے ختم کر سکتی ھے؟ مہنگائی کا اصل سبب ڈالر کی اونچی اڑان، بجلی، گیس و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگی ٹرانسپورٹ و مینوفیکچرنگ و ان پٹ کاسٹ ھے۔ اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ اور عوام پر مسلط یہ گروہ عنقریب اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دیا

 ، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1