پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلے

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلے

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امور طلبہ کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹل کوئز مقابلے، اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کے عمر سعید اور عبد المنان نے پہلی، ادارہ علوم ابلاغیات کے محمد عمر فاروق اور شہریار عباسی نے دوسری جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وانیہ نورین اور عائشہ شہباز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

ڈائریکٹر شعبہ امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء  کو مبارک باد پیش کی۔  انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ ایسی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے تاکہ طلباء صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1