انجینئر نگ اور پیٹرناس یونیورسٹی کے مابین مشترکہ تحقیق کا معاہدہ
لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورپیٹرناس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملائشیا کے مابین مفاہمتی یادداشت کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے جس کا مقصدمختلف شعبوں میں مشترکہ تحقیق و علمی تعاون کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ پیٹرناس یو نیورسٹی دنیا کی وہ واحد یونیورسٹی ہے جس میں پاکستان میں پی ایچ ڈی ایلومینائی کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ملائشیا کی اس یونیورسٹی نے 2008ء سے لیکر اب تک 450کے قریب پی ایچ ڈی طلباء کی مالی معاونت کی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹرسید منصور سرور نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ نئی ریسرچ اور تعلیمی پروگراموں کی ترقی کے ذریعے بہت مفید ثابت ہو گا۔انہوں نے یو ای ٹی کے طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ پیٹرناس یونیورسٹی کے وسیع تجربہ اور وسائل سے بھر پور فائدہ حاصل کریں۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل،میٹلرجیکل اورپولیمر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نوید رمضان،متعلقہ محکموں کے سربراہان،سینئرفیکلٹی ممبران،ڈائریکٹر اورک اور رجسٹرار محمد آصف بھی موجود تھے۔