قوم کے معماروں کو معیاری تعلیم دینا اولین ترجیح ہے،غلام حسین

قوم کے معماروں کو معیاری تعلیم دینا اولین ترجیح ہے،غلام حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انٹر ویو: دیبا مرزا: ذیشا ن منیر) قوم کے معما روں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور باعزت شہری بنا نا ہماری اولین ترجیح ہے۔ہما را سکول بزنس بنا نے کی دوڑ میں شا مل نہیں ہے ہمارا مقصد کم بجٹ میں اعلی اور معیاری تعلیم فراہم کر نا ہے۔ اسا تذہ معا شرے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمیشہ تعلیم یا فتہ قو میں ہی تر قی حا صل کر تی ہیں،ہمارا ادراہ مثا لی تعلیمی ادارہ ہے جو کہ کوا لٹی ایجو کیشن فراہم کر رہا ہے۔بچوں کی مثبت پرورش کے لئے طالب علم اور اسا تذہ کے درمیا ن محبت اور پیا ر کا رشتہ قائم ہو نا ضروری ہے۔ حکو مت کو چا ہیے کہ وہ تعلیمی اصلا حا ت کے لئے عملی اورواضح پا لیسی بنا ئے جس سے تعلیم کو گھر گھر پھیلا نے میں آسا نی ہو اور غریب طبقہ فکر کے لئے بھی تعلیم کاحصول ممکن ہو ان خیالات کا اظہا ر دی ایجو کیٹر سکو ل سسٹم (ایلیٹ کمپیس جو ہر ٹا ؤن) کے پرنسپل محمد غلا م حسین نے روزنا مہ ”پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ میں اس شعبہ تیس سالو ں سے وا بستہ ہو ں اور اللہ کا شکر ادا کر تا ہو ں کہ اللہ نے مجھے اس مقدس پیشے سے وا بستہ کیا ہے اور میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردا ر ادا کر رہا ہوں ۔ انہو ں نے کہا کہ میرے خیا ل میں جو بھی تعلیمی ادا رہ تعلیم دے رہا ہے وہ معا شرے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے گو رنمنٹ سکو لو ں میں ما نٹیرنگ سٹم کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہے۔ لا کھو ں روپے تنخواہ وا لے گو رنمنٹ ٹیچرز اپنی تنخواہ سے انصا ف کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم پرا ئیویٹ سکو ل منا سب فیسوں میں بچو ں کو معیا ی تعلیم فرا ہم کر رہے ہیں اور ہم اپنی ہر ممکن کو شش کر تے ہیں کہ بچو ں کواور وا لدین کے مسا ئل کو فوری طور پر حل کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ والدین سے بھی ہم درخواست کر تے ہیں کہ وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کر یں اور ہم جو بھی ہدا یا ت جا ری کر تے ہیں ان پر عمل کر یں۔ انہو ں نے کہا کہ والدین سموگ سے متعلقہ ہدایات پر عمل کریں۔
غلام حسین