بھارتی جنرل کا بیان دہشتگردی کی بد ترین شکل ہے،عاکف سعید

بھارتی جنرل کا بیان دہشتگردی کی بد ترین شکل ہے،عاکف سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)اسرائیل فلسطین میں اور بھارت کشمیر میں ظلم و ستم کی یکساں پالیسی اپنائے ہوئے ہیں یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارت کے میجر جنرل (ر) ایس پی سنہا کا ایک نیوز چینل پر یہ مشورہ دینا کہ کشمیری مردوں کو قتل کرنا اور عورتوں کے ساتھ بد اخلاقی کرنا کشمیر میں بطور ہتھیار استعمال کیا جائے ‘دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔ اِس بیان سے ہندوؤں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیاہے۔بھارتی جنرل (ر) نے ایسا بیان دے کر انسانیت کو شرمسار کیا ہے۔

اور اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ اُدھر اسرائیل نے گذشتہ چند دنوں میں بتیس (32)فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہے۔ عرب اور پاکستان کے حکمران اور عوام سب خاموش تماشائی بنے اپنے مسلمان بھائیوں پر ہوتا ظلم اور اُن کی بے بسی دیکھ رہے ہیں لیکن ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ امریکہ نے بھی مغربی کنارے پر یہودی آباد کاریوں کو جائز قرار دے کر اپنے آئندہ عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔پاکستان کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر تنظیم اسلامی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اخباری اطلاعات کے مطابق اقتدار کے ایوانوں میں محلاتی سازشیں اپنے عروج پر ہیں۔