لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی شہر بھر کی مساجد میں صفائی و سموگ آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی شہر بھر کی مساجد میں صفائی و سموگ آگاہی مہم

  



لاہور( جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر کی مساجد میں صفائی و سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔صفائی آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ ایل ڈبلیو ایم سی سوشل مو بلائزرز نے نمازیوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے، کوڑے کرکٹ کو ہر گز آگ نہ لگانے اور سموگ سے بچاؤکے حوالے سے تلقین کی اور آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔ امام مساجد نے نماز جمعہ کے خطبات کے دوران نمازیوں کو صفائی کو ااہم فریضہ سمجھنے، سموگ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر خصوصاً ماسک کا استعمال کرنے کی تلقین کی۔اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر ہمارا گھر ہے،ہم نے اسکو مل کر صاف رکھنا ہے اور شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر میں صفائی ستھرائی قائم رکھنا مشکل عمل ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لا ہور شہر میں صفائی قائم رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اورکوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے سے اجتناب کریں۔ مزید شہری سموگ سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں با لخصوص ماسک کا استعمال کریں، کوڑے کرکٹ کو ہرگز آگ مت لگائیں۔مزید براں سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ مت لگائیں بلکہ کوڑا کرکٹ کو ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا کلین لاہور موبائل ایپ کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1