علامہ اقبال ٹاؤن میں آج ہونے والے مقابلہ حسن نعت کی تیاریاں مکمل

علامہ اقبال ٹاؤن میں آج ہونے والے مقابلہ حسن نعت کی تیاریاں مکمل

  



لاہور(پ ر)علامہ اقبال ٹاؤن راوی بلاک کی مسجدالرحمن میں مقابلہ حسن نعت آج ہو گا۔سکولوں اورمدارس کے طلبہ وطالبات نے بڑی تعدادمیں رجسٹریشن کروادی۔پوزیشن ہولڈرزطلبہ وطالبات میں نقدانعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارمقابلہ حسن نعت کے منتظم حافظ عبدالرب نے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقابلے میں پاکستان کے معروف نعت خواں بھی کلام پیش کریں گے۔مقابلہ نمازمغرب کے بعدسے رات گئے تک جاری رہے گا۔مقا۔مقابلے میں حصہ لینے والے سات سال سے بارہ سال کے بچوں بچیوں کوپہلاانعام دس ہزار دوسر اانعام سات ہزارپانچ سوتیسراانعام پانچ ہزاردیاجائے گا۔جبکہ تیراسال سے اٹھارہ سال کے بچوں بچیوں کوپہلاانعام پندرہ ہزارروپے دوسراانعام بارہ ہزارپانچ سو تیسراانعام دس ہزارروپے دیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1