وزیر اعظم ستم زدہ کشمیریوں کے دبنگ ترجمان ہیں،افشاں لطیف

  وزیر اعظم ستم زدہ کشمیریوں کے دبنگ ترجمان ہیں،افشاں لطیف

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ستم زدہ کشمیریوں کے دبنگ ترجمان ہیں،انہوں نے اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں جرأتمندانہ اوردانشمندانہ اندازسے اقوام عالم کے ضمیر پردستک دی۔ وزیراعظم عمران خان اورصدرامریکا ڈونلڈٹرمپ کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک را بطہ اورکشمیرایشو پربات چیت خوش آئند ہے۔سفیرکشمیرعمران خان کے ہوتے ہوئے کشمیرایشوپس منظرمیں نہیں جاسکتا۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اسے شاطراورشدت پسند دشمن کے شکنجے سے چھڑانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

۔وہ کاشانہ میں یتیم وناداربیٹیوں اورسٹاف ممبرزکے ہمراہ یرغمال کشمیریوں کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہی تھیں۔ بیٹیوں نے اپنے ہاتھوں میں بھارت مخالف نعروں والے مختلف سٹیمرزاوربینرزاورپوسٹرزاٹھائے ہوئے تھے۔ ۔سپرنٹنڈنٹ مسز افشاں لطیف نے مزید کہا کہ پاک فوج مادروطن کی سا لمیت کاضامن ادارہ ہے۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج اندرونی وبیرونی خطرات کامقابلہ کرنے اوردشمنان وطن کوشکست فاش دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہرمحاذ پر دشمن کو بارباردھول چٹائی ہے،ہمارے جانبازفوجی جوان اپنے سپہ سالارجنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں دفاع وطن کیلئے ہرمحاذ پرسربکف ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1