دی پنجاب سکول لاہور کا سالانہ  مجلہ فیوچرسٹ شائع ہو گیا

 دی پنجاب سکول لاہور کا سالانہ  مجلہ فیوچرسٹ شائع ہو گیا

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) دی پنجاب سکول لاہور کا سالانہ مجلہ فیوچرسٹ شائع ہو گیا،پنجاب سکول کے لوگوFuture is Oursسے ماخزمجلہ دی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کی تحریروں سے مزین ہے،نئی نسل کی بہترین رہنمائی کے لیے شائع ہونے والے مجلے کا سال بھر انتظار کیا جاتا ہے،چیف ایگزیکٹو دی پنجاب سکول سید احسان اللہ وقاص کا سالانہ مجلہ فیوچرسٹ میں شائع ہونے والا پیغام بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے 1992ء میں شروع کیے گئے سفر کی یادیں تازہ کیں ہیں،علم کی شمع کو روشن رکھنے کیلئے منصوبوں سے اگاہی بھی دی ہے اور دی پنجاب سکول سے فارغ ہو کر دنیا بھر میں وطن عزیز کی نمائندگی کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے، اور27سالہ کامیاب سفر پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے بارگاہ الٰہی میں دُعا کی ہے۔

مجلہ شائع

مزید : صفحہ آخر