خیر پور ٹامیوالی، گورنر پنجاب کی زیر نگرانی 200جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 

خیر پور ٹامیوالی، گورنر پنجاب کی زیر نگرانی 200جوڑوں کی اجتماعی شادیاں 

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر نگرانی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں 200جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا۔تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز اور چوہدری محمدسرور نے نقد سلامی بھی دی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ عہدے اور دولت والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی دنیا اور تاریخ یادرکھے گی۔ہم 2نہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور جمعہ کے روز نواحی علاقہ گوتھ شاہ محمد، تحصیل خیر پورٹامیوانوالی، ضلع بہاولپور میں اجتماعی شادیوں کی تقر یبات میں شر یک ہوئے جبکہ اس موقع پر تحر یک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم الدین وڑائچ،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری، ممبر قومی اسمبلی فاروق اعظم، سابق ایم پی اے جہانزیب وران، علیم الدین وڑائچ، چوہدری محدم عثمان، ذیشان خلجی، شکیل خان، احمد سلمان ممبر پنجاب بیت المال اوردیگر بھی موجود تھے۔ اجتماعی شادیوں کی پر وقار تقر یب کے دوران باراتی پہنچے تو خوب بینڈ باجے بجائے گئے، عروسی ملبوسات زیب تن کئی دلہنیں بھی اپنے خاندان کے ہمراہ پہنچیں جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور چوہدری نعیم الدین وڑائچ سمیت دیگر نے انکا استقبال کیا جبکہ اجتماعی شادیوں کی اس تقر یب میں باراتی بھی انتہائی خوش نظر آئے جو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے اور خوشیاں مناتے رہے۔اس موقعہ پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے تمام جوڑوں کو سلامی اور انکے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اْنہوں نے کہا کہ چوہدری نعیم الدین وڑائچ نے اس نیک کام میں حصہ لیکر جو کام کیا ہے اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ عہدے اور اقتدار آنیوالی جانیوالی چیز ہوتے ہیں اصل میں وہ ہی بڑالیڈر اور بڑا حکمران ہوتا ہے جو غر یبوں اور بے سہاروں کا سہار ا بنتا ہے۔

گورنر/اجتماعی شادیاں 

مزید : صفحہ آخر