اسد عمر سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے 

اسد عمر سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے 

  



  اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے چینی سفیر یاو جنگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔اسد عمر نے کہاکہ سی پیک قومی معیشت کو فروغ دینے اور غربت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دوطرفہ فریم ورک معاہدے اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوئے ہیں جس میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جارہی ہے۔چینی سفیر نے سی پی ای سی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔چینی سفیر یاؤ جِنگ نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی۔ یاؤ جنگ نے کہاکہ سی پیک پروجیکٹس تسلی بخش طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اسد عمر 

مزید : صفحہ آخر