حج 2020،ء 2لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے،پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ متوقع

حج 2020،ء 2لاکھ پاکستانی فریضہ حج ادا کرینگے،پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ متوقع

  



لاہور(میاں اشفاق انجم سے)حج2020ء پاکستان سے دو لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے، حج 2020ء کیلئے پاکستان اور سعودیہ کے درمیان ایم او یو 4دسمبر کو سائن ہو گا،حج پالیسی2020ء انشاء اللہ 15تا20دسمبر کے دوران اعلان متوقع ہے،سرکاری حج سکیم کی حج درخو ا ستیں جنوری2020ء میں لینے کی تجویز ہے،ریال کی قیمت نہ بڑھی تو سرکاری حج مہنگا نہیں ہو گا،وفاقی کابینہ سے 3سالہ حج پالیسی کی منظو ر ی کی صورت میں 3سال کیلئے ایک ساتھ حج درخواستں وصول کی جائیں گی،پہلے،دوسرے،تیسرے سال کے حاجیوں کا انتخاب قرعہ اندا ز ی سے ہو گا،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی حج پالیسی پر عملدرآمد ایک ساتھ کرنے کی تجویز زیر بحث ہے،سعودی عرب سے نیا اضافی کوٹہ ملنے کی صورت میں نئی کمپنیوں کوٹہ یقینی ملے گا،حج2020ء میں سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے کوٹہ کی تقسیم 40/60کے حساب سے کیے جا نے کا امکان ہے،ہوپ کی طرف سے کوٹہ 50/50کے حساب سے تقسیم کرنے کے مطالبے کا حتمی فیصلہ کابینہ کریگی،تمام پرائیویٹ کمپنیوں کا کوٹہ برابر کرنے کی تجویز زیر غور نہیں،وزارت 50کوٹہ والوں کی مشکلات سے آگاہ ہے اب تک کسی کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ نہیں ہوا،دو سرے اور تیسرے سال کیلئے حج درخواست دینے والوں کو پوری رقم جمع نہیں کرانا ہو گی،ٹوکن رقم جمع ہو گی جو ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک ہو سکتی ہے،حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں سے معاملات طے پا گئے ہیں،حج2020ء کیلئے تربیتی نظام کو 3Dپر لایا جا رہا ہے، حج 2020ء میں مدینہ منورہ میں زیادہ حاجیوں کو مرکزیہ میں ٹھہرانے کی تجویز ہے،منٰی،عرفات میں حاجیوں کو زیادہ سہولیات کی فراہمی کیلئے سعودی حکام سے بات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے،سرکاری حاجیوں کیلئے ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر کرنے کی تجویز ہے،مشاعر کیلئے 50 فیصد عازمین مونو ٹرین سے سفر کریں گے، حج 2020ء میں روڑ ٹو مکہ پروگرام اسلام آباد کے بعد لاہور،کراچی،پشاور سے شروع کرنے کا پروگرام ہے،حتمی فیصلہ سعودی حکوت کر ے گی،پرائیویٹ حج سکیم کیلئے ای حج کے نظام کو جلدی کھولنے کیلئے بھی سعودیہ سے بات ہو گی، ایاٹا کی لازمی شرط کیلئے مہلت لینے کا بھی خط لکھ دیا گیا ہے،سعودیہ کیساتھ MOUسائن ہونے کے بعد مکہ، مدینہ میں عمارتوں کے حصول کا سلسلہ شروع ہو گا،روزنامہ پاکستان نے حج پالیسی2020ء کے اہم نکات حاصل کر لیے،معلوم ہوا ہے وزارت حج2019ء میں ہونیوالی غلطیاں نہیں دھرائے گی،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کی حج پالیسی2020ء  دسمبر2019ء میں دینے کیساتھ جنوری 2020ء میں در خو ا ستوں کی وصولی اور جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں قرعہ اندازی کرنے کی تجویز ہے،کہا گیا ہے پرائیویٹ سکیم کے حج آر گنا ئزر کو بھی کوٹہ کیلئے لیٹر جلدجاری کرنے سمیت درخواستوں کی وصولی ساتھ ہی شروع کرنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔ 

حج 2020

مزید : صفحہ آخر