اسلام آباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

اسلام آباد،نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق

  



 اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی نائن میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے، مقتول پاک فوج کا ملازم ہے جس کی اٹک میں پوسٹنگ تھی اور کراچی کا رہائشی ہے۔محمد لاریب ایک لڑکی کے ساتھ جی نائن ون فلیٹس کے ساتھ پارک میں بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے اس پر فائرنگ کی۔ لڑکی کی شناخت علینہ کے نام سے ہوئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی صدر زون نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فوجی جاں بحق

مزید : صفحہ آخر