عمران سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، شیری رحمان

عمران سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، شیری رحمان

  



 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان کا ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال گزر گیاہے عوام کو رلیف دینا ان کی ذمہ داری ہے، کراچی سے خیبر تک لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے یہ کہہ رہے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ پس رہے ہیں، حکومت عوام کا کیوں مذاق اڑا رہی ہے، اگر منی لانڈرنگ کی وجہ سے پیسے کی قدر کم ہوتی ہے تو ایک سال میں روپے کی بے قدری کا ذمہ دار کون ہے؟۔انہوں نے کہاکہ بارش زیادہ ہو تو پانی کا زیادہ ہونا قدرت کا اصول ہے مگر لائٹ کی اسپیڈ سے تیز ٹرین میں سفر کوئی اصول نہیں۔انہوں نے کہاکہ مرغی اور کٹوں کی تھیوری پیش کرنے والے وزیراعظم سے کوئی پوچھے کہ سمندری تیل کے کنوؤں کی گیس کہیں لیک تو نہیں ہوگئی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسز کی بھرمار اور روپے کی قدر بڑھا کر غریبوں کا پیسہ لوٹنے کا عمل قابل فخر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کرکے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے اور اسے اپنی کامیابی بتارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کام نقلیں اتار کر لیچرپن کا مظاہرہ کرنا نہیں ہے، عمران خان نے معاشی لحاظ سے ملک تباہ کردیا اور اب سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر