وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں بچی اور لاہور میں لڑکی کے قتل کا نوٹس،رپورٹس طلب

 وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں بچی اور لاہور میں لڑکی کے قتل کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک چودھریاں میں بدخلاقی کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ نے گلبرگ لاہور میں گھر کے باہر لڑکی کے قتل کے واقعہ کے بارے میں سی سی پی او لاہورسے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کاحکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے 2دن میں رپورٹ پیش کرنے کیساتھ ساتھ واقعہ کے بارے میں حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ/رپورٹس طلب

مزید : صفحہ آخر