کسانوں کو 55کروڑ کی ادائیگی تک رمضان شوگر مل چلانے پر پابندی

    کسانوں کو 55کروڑ کی ادائیگی تک رمضان شوگر مل چلانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بھوانہ(آن لائن) حکومت پنجاب نے کسانوں کے55کروڑ روپے بقایا جات کی ادائیگی تک شہباز شریف کی ملکیتی رمضان شوگر کو چلانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے مل انتظامیہ پر واضح کر دیا ہے کہ کسانوں کے بقایات کی سو فیصد ادائیگی تک یہ مل دوبارہ نہیں چلے گی، مل انتظامیہ نے کسانوں سے گنا کی خریداری کا دوبارہ پروگرام بنایاتھا اور گاؤں گاؤں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ غریب کسانوں کے گزشتہ سال کے55کروڑ کی ادائیگی باقی ہے جب تک سابقہ بقایاجات ادا نہیں ہوتے اس وقت تک مل کو دوبارہ چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
رمضان شوگر ملز

مزید :

صفحہ آخر -