بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر ٹھیکیدار  کو ادائیگیاں روک دی گئیں 

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر ٹھیکیدار  کو ادائیگیاں روک دی گئیں 

  



پشاور(این این آئی)پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے ٹرانسپورٹ منصوبے بس ریپڈ ٹرانزٹ  (بی آر ٹی) میں غیر معمولی تاخیر پر ٹھیکیدار کو ادائیگیاں روک دی ہیں۔یہ فیصلہ پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کنسلٹنٹ  بی آر ٹی اور صوبائی حکام کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق  ٹھیکیدار نے امن و امان کو جواز بنا کر بجلی کی تنصیبات  لگانے کے لئے چائینز انجینئرز کو بلانے میں دیر کردی ہے جبکہ پشاور ڈیویلپمنٹ  اتھارٹی  کے حکام  نے چائننرز انجینئرز کی آمد کے حوالے سے امن و امان کے جواز کو مسترد کردیا ہے۔دستاویز کے مطابق ٹرنسپورٹ منصوبے  پر کام  شدید سست روی کا شکار ہے اور چھ ماہ میں 6 فیصد کام بھی نہ ہوسکا ہے۔اجلاس میں اے ڈی بی سے منصوبے میں تاخیر کا فرانزک اڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اے ڈی بی فرانزک رپورٹ کے بعد ٹھیکہ دار اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔سرکاری دستاویز کے مطابق ماہر انجینئرز منصوبے کے نقائص، تاخیر اور ٹھیکیدار کے  نقصانات  کا جائزہ  بھی لیں گے۔

بی آر ٹی منصوبے

رائیونڈ،گھریلو جھگڑے پر ماں نے کمسن 2بچوں کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا

رائے ونڈ (نمائندہ  پاکستان) رائے ونڈ گھریلو جھگڑے پر سنگ دل ماں نے اپنے چار سالہ بیٹے اور پانچ سالہ بیٹی کو پانی والی ٹینکی میں ڈبو کر مار دیا۔تفصیلات کے مطابق چھوٹا لاہور صوابی کے رہائشی محمد ناصر سے ناہیدہ بی بی کی شادی ہوئی تھی 8ماہ قبل یہ اپنے خاوند سے جھگڑ کر اپنے والدکے گھر مانگا روڈ بستی سلامت پورہ آگئی گزشتہ روز اسکا خاوند اپنے والد عطاء محمد،بہنوئی منظور احمد اور بہن کوثر بی بی کے ہمراہ اس کو منانے کیلئے ان کے گھر آیا جس پر معزین علاقہ نے انکی صلح کروا دی جس پر ناہیدہ بی بی نا خوش تھی رات کافی ہوگئی تھی تما م افراد گھر میں ہی سوگئے صبح تقریبا 4بجے کے قریب ناہیدہ بی بی نے اپنے چار سالہ بیٹی احتشام اور پانچ سالہ بیٹی مہروبا کو مبینہ طور پر پانی والی ٹینکی میں الٹا ڈبو کر مار دیا اوربعد میں چھری کی مدد سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جسے ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس نے بچوں کے دادا عطاء محمد کی درخواست پر ناہیدہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں بچوں کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور جناح ہسپتال منتقل کردیا، ملزمہ کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

بچے مار دئیے

مزید : صفحہ آخر