روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب

روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن منتخب

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 20نومبر 2019ء کو کمپنی ہیڈ آفس میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر روحی رئیس  خان کو سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرپرسن منتخب کرلیا۔ واضح رہے سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرپرسن کا عہدہ 13نومبر 2019ء کو سید دلاور عباس کے انتقال کے بعد سے خالی تھا۔محترمہ روحی رئیس خان سوئی ناردرن بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہیں۔اس سے پہلے وہ پکک اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی بھی پہلی خاتون ڈائریکٹر رہنے کے علاوہ چند مالیاتی اداروں کی پہلی خاتون سربراہ رہ چکی ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے اور پنجاب یو نیورسٹی سے معاشیات اور ریاضی میں گریجویشن ڈگری کی حامل روحی رئیس خان کو مختلف مالیاتی اداروں کے بورڈز میں ڈائریکٹرشپ کے علاوہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو،چیف آپر یٹنگ آفیسر،مختلف سینیئر انتظامی عہدوں پر پندرہ برس سے زائد عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔اس کے علاوہ انہیں مالیاتی شعبے میں 35برس سے زائد کا تجربہ ہے جس کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں کیساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے۔ روحی رئیس خان لیزنگ، ہاؤسنگ اور بینکنگ کے شعبوں میں مختلف بورڈ زکی بھی نمائندگی کرچکی ہیں۔وہ گروپ ہیڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے مختلف اداروں میں سینیئر انتظامی پوزیشنز پر بھی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں۔ روحی خان 2011-2012 کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کی قائم مقام صدر بھی رہی ہیں۔ پیشہ وارانہ اعتبار سے روحی رئیس خان انتظامی اور بورڈ معاملات کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

روحی رئیس  

مزید : صفحہ آخر