سیاست کا مقصد عام آدمی کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، پرویزالٰہی 

 سیاست کا مقصد عام آدمی کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، پرویزالٰہی 

  



لاہور (جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ڈین آف ایجوکیشن شیرل بیک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارگریٹ ٹرمبل اور ویدا شاہین گل شامل تھیں۔ ریکٹر ایف سی کالج نے سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو سالانہ کانوکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار چرچوں کی دیکھ بھال کیلئے فنڈز، تاریخ میں پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے وزارت قائم کرنے اور کرسچن کمیونٹی کے تعلیمی ادارے انہیں واپس کرنے پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عام اور غریب آدمی کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کی، یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم نے نہ صرف پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کی بلکہ ان کو عملی طور پر نافذ بھی کیا، ہمارے دور میں شروع کیے گئے فلاحی کام آج بھی جاری و ساری ہیں بلکہ ان کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

پرویز الہی

مزید : صفحہ آخر