خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،صادق سنجرانی

خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،صادق سنجرانی

  



اسلام آباد(آئی این پی)  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، امن کا فروغ خطے میں اقتصادی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے عمان کے سفیر کو مبارکباد دی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عمان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، پاکستان، عمان تاریخی، مذہبی، ثقافتی مماثلتوں میں جڑے ہیں، پاکستان،عمان میں مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عمان سے دوطرفہ تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ خطے میں امن سے ہی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، امن کا فروغ خطے میں اقتصادی تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔

صادق سنجرانی

مزید : صفحہ آخر