پولیس عدالتی حکم امتناعی پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہے:جسٹس چودھری عبدالعزیز

پولیس عدالتی حکم امتناعی پر عمل درآمد کروانے کی پابند ہے:جسٹس چودھری ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیزنے سول عدالت کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف دائردرخواست پرڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایچ او نواب ٹاؤن کو 25 نومبر کو طلب کر لیاہے،عدالت نے قراردیا کہ پولیس عدالت سے جاری ہونے والے حکم امتناعی پرعمل درآمد کروانے کی پابند ہے،عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا قابلِ برداشت نہیں، جسٹس چودھری عبد العزیز نے یہ کارروائی رضوان فرید نامی شہری کی درخواست پر کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کی 13 کنال اراضی پر مافیا نے قبضہ کررکھا ہے، سول عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود قبضہ مافیا تعمیرات کررہا ہے، پولیس کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لئے درخواست دی لیکن متعلقہ ایس ایچ او تھانہ نواب ٹاؤن عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کررہا، پولیس کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

جسٹس عبدالعزیز

مزید : صفحہ آخر