چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی  کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا

چیف جسٹس نے پولیس ریفارمز کمیٹی  کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس آج 23نومبر کو لاہور میں طلب کرلیا۔اجلاس ساڑھے 12بجے دوپہر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوگا،جس میں اسلام آباداورچاروں صوبوں کے موجودہ آئی جی صاحبان اور7ریٹائرڈ آئی جی پولیس شریک ہوں گے،اجلاس کے بعد چیف جسٹس دوپہر اڑھائی بجے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سینئر پولیس افسروں سے خطاب کریں گے،سپریم کور ٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس گلزاراحمد ان کے ہمراہ ہوں گے۔چیف جسٹس شام کو سپریم کورٹ کے ایک فاضل جج کی صاحبزادی کی شادی میں بھی شرکت کریں گے۔

 اجلاس

مزید : صفحہ آخر