ہائیکورٹ کا پی ایم سی کے اجلاس میں ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا حکم

ہائیکورٹ کا پی ایم سی کے اجلاس میں ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کو شامل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ حکم ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف دائرمتفرق درخواست پر جاری کیا۔عدالت نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے وکیل عمر چودھری کو ہدایت کی کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں پی ایم سی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے۔مقامی وکیل کی طرف سے دائر اس متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پی ایم سی کے اجلاس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کو شامل نہیں کیا گیا، اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے،پی ایم سی اجلاس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی نمائندگی کویقینی بنانے کا حکم دیا جائے،ہسپتالوں میں اصل مسائل کا سامنا سینئر ڈاکٹرز کو کرنا پڑتا ہے، ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے ہسپتالوں کی حالتِ ابتر رہی ہے، اس کیس کی مزید سماعت2دسمبر کو ہوگی۔
 میڈیکل کمیشن اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -