پنجاب کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں 50اوتھ کمشنرز تعینات

پنجاب کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں 50اوتھ کمشنرز تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں 50اوتھ کمشنرز کی تعیناتی کردی ہے، جن میں 23خاتون وکلاء بھی شامل ہیں،لاہور ہائی کورٹ کے سینئرجج مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد پنجاب کے 7اضلاع، 11تحصیلوں اورلاہورہائی کورٹ پرنسپل سیٹ پر کل 50 اوتھ کمشنرز تعینات کئے گئے ہیں،جسٹس محمد قاسم خان نے پہلے ہی ہر ضلعی عدالت اور تحصیل عدالت میں خواتین وکلاء کے لئے 25فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے رکھی ہے جس کی روشنی میں حالیہ تعیناتیوں میں اس کا خاص خیال رکھتے ہوئے خالی سیٹوں پر خواتین وکلاء کی بڑی تعداد کو بطور اوتھ کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
تعینات

مزید :

صفحہ آخر -