الیکشن کمیشن میں سروس رولز اعتراضات جمع کرانیوالے ملازمین رل گئے

الیکشن کمیشن میں سروس رولز اعتراضات جمع کرانیوالے ملازمین رل گئے

  



کراچی (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدانتظامی عروج پرپہنچ گئی۔الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے حوالے سے سروس رولز اعتراضات جمع کرنے والے ملازمین رل گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے اپنے ملازمین کو اعتراضات پر سماعت کیلئے طلب کیا تھا۔ملازمین کے اعتراضات پر سماعت کیلئے 20اور 21نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔20 نومبر کو سماعت سے قبل چیف الیکشن کمیشن اور ممبر الیکشن پنجاب کے درمیان اختلافات کے باعث اچانک سماعت ملتوی کردی گئی۔ملازمین ذاتی خرچے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔چاروں صوبوں کے دور دراز علاقوں سے الیکشن کمیشن کے افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی اپنی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سماعت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

الیکشن کمیشن 

مزید : صفحہ آخر